Time 05 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی: رانگ وے سے آنیوالی پولیس موبائل کی ٹکر سے بچہ زخمی ہوگیا

کراچی: رانگ وے سے آنیوالی پولیس موبائل کی ٹکر سے  بچہ  زخمی ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب رانگ وے سے آنے والی پولیس موبائل کی ٹکر سے راہ گیر  بچہ  زخمی ہوگیا۔

موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے  پولیس اہلکاروں کو گھیرلیا جس پر  زخمی بچے کو پولیس نے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس اہلکار  فرار  ہوگئے۔

 اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس موبائل ون فائیو کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق  اہلکاروں کو معطل کردیا ہے، بچے کے علاج کے اخراجات بھی برداشت کر رہے ہیں۔

ادھر  ماڑی پور روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد  زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

گاڑی میں سوار شخص نے ہوائی فائرنگ کردی جس سے بھگدڑ  مچ گئی۔ لوگوں نے حادثے کے ذمہ دارشخص کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :