Time 05 ستمبر ، 2024
پاکستان

اسپیکرچیمبر میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات، اے پی سی بلانے سے متعلق مشاورت

اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے  آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)  بُلانے کی کوششیں جاری ہیں۔

جمعرات کو  اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات ہوئی۔

اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر جب کہ حکومتی وفد میں رانا ثنا اللہ اور خالد مگسی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں  آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں  بلوچستان  کی  صورتِ  حال پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور  اور  اختر مینگل کے استعفے پر بھی مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں :