Time 06 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے سے ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہے۔ 

10گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے اضافے سے 225908 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے سے2518 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :