Time 06 ستمبر ، 2024
کھیل

فیصل آباد: چیمپئنز کپ کے پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی، اسپتال منتقل

فیصل آباد: چیمپئنز کپ کے  پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی، اسپتال منتقل
فوٹو: فائل

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز ون ڈے کپ  کے  پریکٹس سیشن کے دوران 2 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم لائنز کے کھلاڑی حنین شاہ اور اسٹالینز کے کھلاڑی سعدخان پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔

پی سی بی نے بتایا کہ دونوں زخمی کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ایکسرے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :