Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
فوٹو: فائل

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز  پی اے 208 سے ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے ہوئے پرندہ ٹکراگیا۔

طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد جہاز کے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے جہاز پر سوار مسافروں کو زوردار جھٹکے لگے۔

طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کپتان طیارے کو واپس پارکنگ لے آیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد طیارے پر سوار مسافروں کو اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

مزید خبریں :