Time 07 ستمبر ، 2024
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر ملتوی
فوٹو: فائل

امریکی عدالت کے جج نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو 18 ستمبر کو سزا سنائی جانی تھی، سابق صدر کے وکلا نے عدالت سے فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیصلے میں 26 نومبر تک تاخیر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اہم فتح تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر نے مبینہ جنسی تعلق چھپانے کیلئے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو دی گئی رقم ظاہر نہیں کی تھی۔

ٹرمپ نے مقدمے کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیس مسترد کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :