Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات
آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو  سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔

آمنہ بلوچ کی سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔

 آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :