Time 07 ستمبر ، 2024
جرائم

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا ڈنڈوں سے تشدد، دونوں اسپتال منتقل

لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کی مالکن کی جانب سے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر تشدد کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ائیر پورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔

پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :