Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر مرگئی

کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر مرگئی
مادہ بنگال ٹائیگر کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہوتی ہے: حکام/ فائل فوٹو

کراچی کے چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر مرگئی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) حکام کے مطابق مرنے والی مادہ بنگال ٹائیگرکی عمر 30 سال تھی جس کی طبعی موت ہوئی ہے۔

کے ایم سی حکام نے بتایا کہ مادہ بنگال ٹائیگر کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مادہ بنگال ٹائیگر کی موت ایک ہفتے قبل ہوئی تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھی۔

مزید خبریں :