Time 07 ستمبر ، 2024
دنیا

اسکول طالبات نے چھیڑ چھاڑ کرنیوالے دکاندار کی درگت بنا ڈالی، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول کی طالبات نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے دکاندار کی سرعام سرگت بنا ڈالی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی طالبات کے ساتھ دکاندار کی جانب سے بدتمیزی کا واقعہ راجستھان کے علاقے کچامن میں بھوتا روڈ پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کی کچھ طالبات موبائل چارج کرانے کے لیے ایک دکان پر گئیں تو دکاندار نے موبائل چارج کرنے سے انکار کر دیا اور ایک لڑکی سے کہنے لگا کہ مجھے I LOVE YOU کہو پھر موبائل چارج کروں گا۔

رپورٹس کے مطابق جب طالبات نے دکاندار کے رویے پر احتجاج کیا تو دکاندار نے انہیں دھمکایا اور انہیں بدلہ لینے پر اکسایا۔

طالبات نے دکاندار کو اس کی دکان سے باہر لا کر عوام کے سامنے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور پھر بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسکول کی لڑکیوں کی جانب سے بدتمیزی کرنے والے دکاندار کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوام کی جانب سے طالبات کو ان کی بہادری پر سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :