Time 07 ستمبر ، 2024
پاکستان

بھارت کی جیلوں میں قید14 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت کی جیلوں میں قید14 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
 تمام قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گيا ہے،ترجمان فشر فوک فورم،فوٹو: ایکس

سجاول: بھارت کی جیلوں میں قید14 شہری پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق قیدیوں کو  واہگہ  بارڈر  پرپاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہےکہ بھارت کی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں 5 ماہی گیر شامل ہیں، رہا ہونے والے 5 ماہی گیروں کا تعلق سجاول سے ہے۔

ترجمان کے مطابق  تمام قیدیوں کو  سزا مکمل ہونے  پر رہا کیا گيا ہے۔

مزید خبریں :