Time 08 ستمبر ، 2024
دنیا

رواں سال ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا

رواں سال ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا
ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتا اور 78 زخمی ہوگئے__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا جس میں مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویت نام کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، طوفان کی زد میں آکر 12 لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے جس سے 2 افراد ہلاک اور 92 زخمی ہوئے تھے۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا۔

مزید خبریں :