Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

شہر کی سڑکیں تباہ، پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کرنے آتی ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی

شہر کی سڑکیں تباہ، پیپلز پارٹی صرف لوٹ مار کرنے آتی ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
مرتضیٰ وہاب سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کرتے رہےہیں؟ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا سوال__فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کراچی کی خستہ حالی پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے اقتدار میں آتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کراچی وہ بدقسمت شہر ہے جہاں فارم 47 کے نمائندگان قابض ہیں، اس بدقسمت شہر کی سڑکیں ایسی بنائی جاتی ہیں جو تباہ ہو جائیں، بارش کے دوران سڑکیں بہہ جاتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہرِ قائد کا ہر منصوبہ 6 سے 8 سال تک کی تاخیر کا شکار  ہو جاتا ہے، اورنج لائن کا منصوبہ 6 سال تک بنتا رہا، بی آر ٹی ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود دیا گیا جبکہ ریڈ لائن کا منصوبہ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔

منعم ظفر نے میئر کراچی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب سے پوچھا جائے کہ وہ کیا کام کرتے رہےہیں؟ پیپلز پارٹی صرف لوٹ مارکرنے آتی ہے۔

مزید خبریں :