08 ستمبر ، 2024
پشاور: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ صوبے میں منکی پاکس کا اب کوئی مریض نہیں ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق منکی پاکس کا پہلا مریض مردان کا رہائشی صحت یاب ہوگیا۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا ہےکہ مریض کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں بچا، تین مریض اس سےقبل صحت یاب ہوکرگھر جاچکے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہنا ہےکہ باچاخان ائیرپورٹ، طورخم بارڈر اور انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ جاری ہے۔