Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

اسٹیج پر چڑھتے جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا: محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی جلسے سے خطاب

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بے نظمی پر تنقید کی۔

اسلام آباد میں سنگجانی کی مویشی منڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔ 

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں انقلاب ووٹ کے ذریعے آچکا ہے، موجودہ حکومت بے ایمانی سے اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے کہاکہ حکومت کو دس پندرہ دن دیں اورکہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام لیڈروں کورہاکریں، ورنہ ہر ضلع میں تحریک چلائی جائے۔

مزید خبریں :