Time 09 ستمبر ، 2024
صحت و سائنس

وزیراعظم نے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا، 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائیگی

وزیراعظم شہباز  شریف نے ملک سے پولیوکے مکمل خاتمےکیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

ملک میں آج سے شروع ہونے والی 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے  دوران 115 اضلاع میں 5  سال سے کم عمر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

9 سے 15 ستمبر تک خصوصی مہم میں 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، اس دوران مہم  پولیو ورکرز گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

وزیراعظم نے ملک سے پولیوکے مکمل خاتمےکیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغازکرتے ہوئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

اس موقع پر  شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے شکرگزار ہیں، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرے گی اور آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا ۔

 وزیراعظم نے وفاقی وصوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں  کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :