Time 09 ستمبر ، 2024
دنیا

سعودی عرب نے اپنے 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی

سعودی عرب نے اپنے 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی
جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ تھے: سعودی وزارت داخلہ__فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں مملکت سے غداری کرنے پر 3 سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ جن شہریوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے وہ تینوں شہری دہشتگرد تنظیموں سے وابستہ تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان تینوں ملزمان میں حنیفیس الھدلی، ماجدی بن محمد بن عطین الکعبی اور ریاض بن عامر بن مطر بن الکعبی شامل ہیں۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشتگردوں کی تنظیموں کی مدد کی اور دہشتگردانہ سوچ اختیار کرتے ہوئے خون ریزی کا حصہ بننے کی کوشش کی۔ 

ملزمان پر مزید الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو مشتعل کیا جب کہ الزامات ثابت ہونے پر تینوں کو اتوار کے روز  ریاض میں سزا دی گئی۔

مزید خبریں :