09 ستمبر ، 2024
غیر ملکی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے باعث طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ 42 سال کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر انتقال کر چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیر لائن کے سپرد کر دی گئی، طیارہ صبح سوا 6 بجے میت لے کر کراچی ائیر پورٹ سے ڈھاکا روانہ ہوا۔