09 ستمبر ، 2024
شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو رات گئے وسطی شام میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اتوار کو رات گئے وسطی غزہ میں متعدد دھماکے سنے گئے اور فضائی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جہاں طرطوس اور ہاما میں یہ حملے کیے گئے جن میں مرنے والے عام شہری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں حالیہ حملوں سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔
مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ ہاما کے علاقے میساف میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہےاور 43 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشیوشناک ہے۔