09 ستمبر ، 2024
ملائیشیا میں ایک بچے نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر 2 خرگوشوں کو آگ میں جلنے سے بچا لیا۔
جیسن نامی بچے کا مکمل نام ظاہر نہیں گیا۔
اس بچے نے ملائیشیا کی ریاست Selangor میں ایک عمارت کی پارکنگ کی کنکریٹ کی دیوار پھلانگ پنجرے میں پھنسے خرگوشوں کو بچایا۔
دیوار پر چڑھنے کے بعد اس نے جھاڑیوں اور ایک درخت کی شاخوں پر اپنا توازن برقرار رکھ کر پنجرے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔
جب وہ بچہ پنجرے کے پاس پہنچا تو آگ چند میٹر دور رہ گئی تھی۔
وہاں قریب موجود افراد نے یہ منظر دیکھا اور ان کے مطابق پنجرے میں 2 خرگوش پھنسے ہوئے تھے مگر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کر رہا تھا۔
وہاں قریب رہنے والی 32 سالہ خاتون Balanagamma Punaimuthi نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کزن جیسن کو مدد کے لیے پکارا تاکہ خرشوگوں کو آزاد کیا جاسکے۔
بچے نے وہاں پہنچ کر ٹولز کی مدد سے پنجرے کو کاٹ کر کھولا اور جانوروں کو بچالیا۔
خاتون نے بتایا کہ 'میرے کزن کے ہاتھ معمولی سے جل گئے تھے مگر وہ خرگوشوں کو بچا کر بہت زیادہ خوش ہے'۔
خاتون ان خرگوشوں کو گھر لے گئی اور جائزہ لیا کہ انہیں آگ سے کوئی نقصان تو نہیں پہنچا، جس کے بعد جانوروں کو ان کے مالکان کو لوٹا دیا۔
اس بچے کو ملائیشیا میں اب ہیرو قرار دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے بہت زیادہ سراہا ہے۔