Time 09 ستمبر ، 2024
کاروبار

ایکسائز پنجاب کا وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم شروع کرنے کا اعلان، مفتی قوی سفیر مقرر

محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایاکہ گولڈ 5 لاکھ روپے، پلاٹینم 50 اور کارپوریٹ ایک کروڑ میں خریدی جا سکے گی، نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کیلئے  مربوط حکمت عملی بنا لی ہے، وینیٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا۔ دوسری جانب مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :