Time 09 ستمبر ، 2024
پاکستان

صدر، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو، آئینی بل سینیٹ میں پیش

صدر، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو، آئینی بل سینیٹ میں پیش
گورنر، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں: آئینی بل— فوٹو:فائل

سینیٹ میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت سے متعلق بل پیش کردیا گیا۔

آئین کے آرٹیکل 62 میں ترمیم کا بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔

بل کے متن کے مطابق گورنر، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور صوبائی وزرا بھی گریجویٹ ہوں۔

آئینی ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ان عہدوں پر منتخب شخص کے پاس بیچلرز یا اس کے برابر کی ڈگری ہو۔

مزید خبریں :