Time 10 ستمبر ، 2024
دنیا

کیٹ مڈلٹن کا کینسر کے علاج کیلئے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونےکا اعلان

کیٹ مڈلٹن کا کینسر کے علاج کیلئے اپنی کیموتھراپی مکمل ہونےکا اعلان
رطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ

برطانوی شہزادی  پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے کینسر  سے بچاؤ کی کیموتھراپی کا اپنا کورس مکمل کرلیا ہے۔

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔ برطانوی شہزادی نے اپنے خاندان کے ہمراہ نئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ کینسر  سے مکمل صحت یابی کا راستہ طویل ہوگا، بتا نہیں سکتی کہ  آخرکار کیموتھراپی کا علاج مکمل کرنے سےکتنی راحت ملی ہے۔

 پرنسز آف ویلز کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 9 ماہ ہمارے خاندان کے لیے ناقابل یقین حدتک سخت  رہے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی بڑی سرجری کرائی تھی، سرجری کےدوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

مزید خبریں :