Time 10 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی: پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
ملزم کے قبضے سے پولیس جیکٹ، اسلحہ، پولیس کارڈ، شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی ملی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار کو دھر لیا۔

 پولیس کے مطابق کریم آباد کے قریب کارروائی کرکے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے پولیس جیکٹ، اسلحہ، پولیس کارڈ، شیلڈ اور پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم پولیس کی وردی پہن کر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے وارداتوں سے متعلق پوچھ گچھ کررہے ہیں جب کہ ملزم کے خلاف گلبرگ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :