Time 10 ستمبر ، 2024
کھیل

قومی انڈر 19چیمپئن شپ شروع ہونے کے پہلے روز ہی ملتوی

قومی انڈر 19چیمپئن شپ شروع ہونے کے پہلے روز ہی ملتوی
پی سی بی نے آج سے شروع ہونے والی قومی انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ کے میچز کو ملتوی کر دیا ہے—فوٹو: پی سی بی 

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ اور ون ڈے انڈر 19 کپ کو شروع ہونے کے پہلے روز ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی قومی انڈر 19 تھری ڈے چیمپئن شپ کے میچز کو ملتوی کر دیا ہے، چیمپئن شپ میں تھری ڈے اور انڈر 19 کپ میں ون ڈے میچز ہونا تھے۔

پی سی بی کے مطابق ان مقابلوں کو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا یہ اعلان تھری ڈے مقابلوں کے پہلے راؤنڈ کے پہلے روز کے اختتام پر آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سینٹرز پر ہونے والے آج کے کھیل کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا ۔ 

مزید خبریں :