10 ستمبر ، 2024
بہاولنگر میں انسداد پولیو مہم کے دوران سخت گرمی اور حبس سے خاتون پولیو ورکر دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوگئیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون پولیو ورکر شبانہ بدر کی دوران ڈیوٹی سخت گرمی اور حبس کے باعث طبیعت خراب ہوئی۔
خاتون کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر طبی امداد کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔خاتون یونین کونسل نظام پورہ ٹیم نمبر 30 کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھیں۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عامر رضا کا کہنا ہےکہ شبانہ بدر عرصہ دراز سے ہمارے ساتھ انسداد پولیو مہم کے لیے کام کر رہی تھیں، وہ بہت محنتی ورکر تھیں۔