Time 10 ستمبر ، 2024
پاکستان

چوہدری شجاعت طویل عرصے بعد پارٹی کے مرکزی آفس پہنچ گئے

چوہدری شجاعت  طویل عرصے بعد پارٹی کے مرکزی آفس پہنچ گئے
چوہدری شجاعت نے پارٹی کو فعال کرنےکے لیے ناراض دوستوں کو منانے کے لیےکمیٹی بنانےکا بھی اعلان کیا،فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت  حسین طویل عرصے بعد پارٹی کے مرکزی آفس مسلم لیگ ہاؤس پہنچ گئے۔

پارٹی رہنماؤں سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ  اب صحت بہتر ہے، تنظیمی امور کی نگرانی خود کریں گے، تمام فیصلے سے مشاورت سے ہوں گے۔

چوہدری شجاعت نے پارٹی کو فعال کرنےکے لیے ناراض دوستوں کو منانے کے لیےکمیٹی بنانےکا بھی اعلان کیا۔

 چوہدری شجاعت کی اسلام آباد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے بھی ملاقات ہوئی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا  کہ چوہدری شجاعت  کو متحرک دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے، ان کا سیاسی کردار ملک کی صحیح سمت کا تعین کرے گا۔

مزید خبریں :