Time 11 ستمبر ، 2024
دنیا

فارن پریس ایسوسی ایشن کا آزادی صحافت کی بحالی کیلئے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع

فارن پریس ایسوسی ایشن کا آزادی صحافت کی بحالی کیلئے اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع
فوٹو: فائل

فارن پریس ایسوسی ایشن (ایف پی اے) نے آزادی صحافت اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے ایک بار پھر اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ تک عالمی میڈیا کی بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی کوریج سے عالمی میڈیا کو دور رکھنے کا اسرائیلی اقدام مایوس کن ہے۔

ایف پی اے کے مطابق آزادی صحافت پر جمہوری اقدارکی بات کرنے والے ملک کا یہ رویہ بہت حیران کُن ہے، اسرائیل نے اس سے پہلے کبھی اطلاعات پر پابندی کا اتنا سخت اور طویل بلیک آؤٹ نہیں کیا۔

ایف پی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ تک رسائی دینے کی ہماری بار بار کی گئی درخواستوں کو مسترد کیا۔

ایف پی اے نے کہا کہ غزہ میں موجود فلسطینی صحافی بھی مستقل اسرائیلی پابندیوں کا شکار رہے، متعدد فلسطینی صحافی فرائض کی انجام دہی میں شہید کر دیے گئے۔

مزید خبریں :