11 ستمبر ، 2024
لاہور ٹریفک پولیس نے 77 مرتبہ سگنل توڑنے اور 91 مرتبہ چالان والی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس نے 91 ای چالان والی گاڑی کو ڈیفنس فیز 4 سے پکڑا اور اس پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نے77 مرتبہ ٹریفک سگنل توڑا اور 14 دفعہ لین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے کار سوار پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر بھرمیں سیف سٹی کیمروں کی مدد سےچلان کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانے کےلیے 12 ای چلاننگ ٹیمیں تعینات ہیں۔