Time 11 ستمبر ، 2024
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور رضوان کی ترقی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں  بابر اور  رضوان کی ترقی
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں/فوٹوفائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی بیٹر  بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

  آئی سی سی نے  ٹیسٹ پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی،جس میں  انگلینڈ کے جو روٹ  بدستور  پہلے نمبر پر اوت  انگلینڈ کے ہیری بروک 7 درجے ترقی کے بعد   12 ویں  نمبر پر  آگئے ہیں ۔

  سری لنکاکےخلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے بیٹرز کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔

 رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد  10 ویں سے 9 ویں نمبر پر  اور بابر اعظم  ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں  سے 11 ویں  نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں  بابر اور  رضوان کی ترقی

 رینکنگ میں سری لنکا کے کمنڈو مینڈس  6درجے ترقی کے بعد 19 ویں  نمبر پرآگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر ہے، بولرز کی رینکنگ میں  پاکستان کےشاہین  شاہ آفریدی ایک درجےترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزید خبریں :