Time 11 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے7 افراد ہلاک
ٹرک میں خشک میوہ جات کو لیجایا جارہا تھا اور ممکنہ طور پر ٹرک الٹنے کے بعد مزدور خشک میوہ جات کی بوریوں کے نیجے آکر دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے، بھارتی پولیس/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے ٹرک میں سوار 7 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوڈا واڑھی میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک  ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل جانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق پولیس کا بتانا تھا کہ ٹرک میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے جو مزدوری کرتے تھے، ٹرک میں خشک میوہ جات تھے اور ممکنہ طور پر ٹرک الٹنے کے بعد مزدور خشک میوہ جات کی بوریوں کے نیچے آکر دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

مزید خبریں :