Time 11 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بھارتی اداکار کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
بھارتی اداکار کِرن راج کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی اداکار کِرن راج کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے  مطابق مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے اداکار کِرن راج  کی گاڑی کو منگل کے روز بنگلورو میں حادثہ پیش آیا،حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کِرن راج اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے فلم کے   پروڈیوسر کے ساتھ گھر واپس آرہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی گاڑی سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، حادثے میں فلم کے پروڈیوسر محفوظ رہے۔

سوشل میڈیا پر حادثےکا شکار  گاڑی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جبکہ ایک وائرل تصویر میں کِرن راج کو اسپتال کے بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ کِرن راج نے کیریئرکا آغاز فلم واچ مین سے کیا، وہ مارچ'22 جیسی کئی  مشہور کنڑ  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :