11 ستمبر ، 2024
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 85 پیسے ہے۔