Time 12 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے
اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر  یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کے انتقال کی خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ذریعے دی گئی۔

شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو ان کے شوہر خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بھی درخواست کی۔

خیال رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے، جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔

مزید خبریں :