Time 12 ستمبر ، 2024
دنیا

سی آئی اے کے سابق افسر کو چین کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا

سی آئی اے کے سابق افسر کو چین کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا
فوٹو: فائل

امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق افسر کو چین کیلئے جاسوسی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 71 سالہ الیگزینڈر چنگ ما نے مئی میں پراسیکیوٹرز کے ساتھ جرم کا اعتراف کرنے کا معاہدہ کیا۔

چنگ ما نے 1982 سے 1989 تک سی آئی اے کیلئے کام کیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مارچ 2001 میں چینی انٹیلی جنس افسران نے ان سے رابطہ کیا اور 50 ہزار ڈالر کے عوض خفیہ دفاعی معلومات کی بڑی مقدارچین کے حوالے کی۔

مزید خبریں :