Time 12 ستمبر ، 2024
پاکستان

ججوں کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ججوں کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں ان کے نمبرز پورے ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سنگ جانی میں کی گئی تقریر کے مطابق کوئی خلاف آئین اقدام کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پروگرام میں  پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسہ ضرور کرے گی،  رانا ثنا جواباً بولے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لاہور آنے کے لیے اٹک پل بھی کراس نہیں کرنے دینا چاہیے۔

مزید خبریں :