13 ستمبر ، 2024
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں، ان اسکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے، غزہ حملوں کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔
اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی مارے جا رہے ہیں، اسکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنے والے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اب جنگ بند ہونا چاہیے اور عالمی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔