Time 13 ستمبر ، 2024
پاکستان

امریکا میں لاپرواہ ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی، ڈرائیور فرار

امریکا میں لاپرواہ ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی، ڈرائیور فرار
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں لاپرواہ ڈرائیور  پاکستانی طالبہ کو گاڑی سے ٹکر مار کر  زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں ان کی 6 مختلف ہڈیاں فریکچر ہوگئیں، طالبہ کی ہیوسٹن کے اسپتال میں آج اہم سرجری کی جائے گی۔

حادثے میں زخمی طالبہ کا کہنا تھا کہ گاڑی سوار نے رک کر یہ تک نہیں دیکھا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا مرگئیں،  حادثے نے  سارے خواب توڑ دیے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ دانیا ظہیر ایم بی اے کی طالبہ ہیں اور یونیورسٹی کی انتہائی ہونہار طالبات میں سے ایک ہیں۔

ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری، سابق وفاقی وزیر بابرغوری اور دیگر نے اسپتال جا کر طالبہ کی عیادت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب امریکن پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ کو گاڑی سے روندنے والا ملزم تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔

مزید خبریں :