Time 13 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں پہلا چپ تعزیہ ماتمی جلوس نشترپارک سے برآمد

کراچی میں پہلا چپ تعزیہ ماتمی جلوس نشترپارک سے برآمد
فوٹو: فائل

کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں چپ تعزیہ کے جلوس آج برآمد ہوں گے، کراچی میں پہلا ماتمی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا۔

چپ تعزیہ جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری، صدر دواخانہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پر اختتام پذیر ہوگا۔

ایم جناح روڈ پر جلوس کے دوران ٹریفک کو گرو مندرچوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی میں دوسرا چپ تعزیہ جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوگا جو کہ شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں :