13 ستمبر ، 2024
بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑھتی عمر کے باوجود جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ شروع سے ہی مجھے اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہےاور میں جانتی تھی مجھے اسی بنا پر کام ملے گا، میں نے اپنا خیال رکھا، اپنے آپ کو فٹ رکھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں، ان کے لیے اچھے اچھے کھانے پکاتی ہوں، مجھے ورک آؤٹ کرنا بھی پسند ہے۔
کرینہ کا کہنا تھا کہ عمر خوبصورتی کا ایک حصہ ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان کو ہمیشہ جوان نظر آنا چاہیے یا خوبصورتی جوان دکھنے میں ہی ہے، آپ جس عمر کے ہیں آپ کو اسی کو انجوائے کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری عمر 44 برس ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے، میرے شوہر کو میں ایسے ہی اچھی اور خوبصورت لگتی ہوں۔
کرینہ نے بتایا کہ دوست مجھے کہتے ہیں میں خوبصورت نظر آتی ہیں، ساتھ ہی مجھے فلمز کی آفرز بھی آرہی ہیں، میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری عمر کے لحاظ سے ٹھیک ہوں، چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے دیکھیں جیسی میں ہوں، اور اسی کو سراہیں۔