Geo News
Geo News

Time 14 ستمبر ، 2024
پاکستان

حکومت پنجاب کا کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان، کم سے کم فیس 10 روپے مقرر

حکومت پنجاب کا کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان، کم سے کم فیس 10 روپے مقرر
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

لاہور : حکومت پنجاب نے کورٹ فیسز میں کمی کا اعلان کر دیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے عدالتی فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول کورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے ون ٹائم 100 روپے کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائیکورٹ سے آرڈر یا فیصلے کی مصدقہ کاپی پر ون ٹائم کورٹ فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ٹیننسی ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم 500 روپے کورٹ فیس جبکہ سی پی سی سیکشن 15 کے تحت ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست پر ون ٹائم فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو، سول کورٹ 10 ہزار روپے سے کم ویلیو والے کیسز میں درخواست پر کورٹ فیس 10 روپے اور کورٹ ریونیو یا رینٹ درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کے 10 روپے مقرر کردی گئی ہے۔