Time 14 ستمبر ، 2024
جرائم

خضدار: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا

خضدار: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا
فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امد اد کیلئے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا/ فائل فوٹو

خضدار میں گھریلو رنجش پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں پیش آیا جہاں گھریلو رنجش پر داماد اور سسر کے درمیان تکرار ہوئی جس پر دامادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سسر اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امد اد کیلئے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :