Time 14 ستمبر ، 2024
کاروبار

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہے،فوٹو: فائل

ملک میں سونے کے بھاؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور  عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح  پر ہے۔

امریکی مرکزی بینک کے آئندہ ہفتے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کم ہونے کی توقعات پر سونےکا بھاؤ بڑھنےکا رجحان ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 400  روپے بڑھ کر 2 لاکھ 66  ہزار 300 روپے ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر  اضافے سے 2 ہزار 577 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :