Time 14 ستمبر ، 2024
پاکستان

لاہور میں درجنوں سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب، شہری پانی خریدکر پینے پر مجبور

لاہور  میں سرکاری اداروں کی جانب سے  پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے لگائےگئے درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہوگئے۔

لاہور  میں کچھ عرصہ پہلے  سرکاری اداروں نے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے جگہ  جگہ  واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے تھے مگر   یہ واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی روایتی نااہلی اور عدم توجہی کی بھینٹ چڑھنے لگے۔

ایک سروے رپورٹ کےمطابق شہر  میں اس وقت 282 فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہیں ، بہت سوں کی تو ٹونٹیاں تک غائب ہیں۔

شہری کا کہنا ہےکہ مہنگائی نے  پہلے ہی ناک میں دم کر  رکھا ہے، اوپر  سے پانی بھی خریدکر  پینا پڑ  رہا ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹس درست ہوں تو کم از کم اس خرچے سے تو بچ جائیں۔

دوسری جانب متعلقہ محکمے یہ ماننے کو تیار  ہی نہیں کہ اتنی زیادہ تعداد میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ بس چند ایک ہی خراب ہیں، وہ بھی جب کوئی شکایت آتی ہےتو ٹھیک کر دیتے ہیں ۔

مزید خبریں :