Time 15 ستمبر ، 2024
دنیا

مشرقی اور وسطی یورپ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

مشرقی اور وسطی یورپ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال
فوٹو: انٹرنیٹ

مشرقی اور وسطی یورپ میں جاری شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

متاثرہ یورپی ممالک کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ترین حدوں سے اوپر چلی گئی، چیک ریپبلک اور پولینڈ کے سرحدی قصبوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

رومانیہ میں بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق رومانیہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

چیک ری پبلک، سلوواکیہ، پولینڈ، ہنگری، جرمنی اور آسٹریا میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :