Time 15 ستمبر ، 2024
کھیل

ڈیوس کپ، پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی پہلے روز ایک ایک سے برابر

ڈیوس کپ، پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی پہلے روز ایک ایک سے برابر
فوٹو: ڈیوس کپ

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ II کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ٹائی کا پہلا دن ایک ایک سے برابر رہا۔

بارباڈوس میں بریج ٹاؤن کے نیشنل ٹینس سینٹر میں پہلے سنگلز میں بارباڈوس کے ڈاریان کنگ نے پاکستان کے محمد شعیب کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔

ڈاریان کنگ نے سخت حریف ثابت ہوتے ہوئے 3-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سنگلز میں پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی عقیل خان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے ٹائی برابر کر دی۔

عقیل نے پہلے سیٹ میں بارباڈوس کے کائپو مارشل کے ہاتھوں 4-6 سے شکست کھائی لیکن اگلے دو سیٹس میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 1-6 اور 4-6 سے فتح حاصل کی۔

اتوار کو ٹائی کے اہم ڈبلز میچ میں پاکستان کے سب سے تجربہ کار جوڑی، عقیل خان اور اعصام الحق قریشی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس کے بعد محمد شعیب اور عقیل خان ریورس سنگلز کیلئے کورٹس میں اتریں گے جو اس ٹائی کا فیصلہ کریں گے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان اور بارباڈوس کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی ہو رہی ہے، جس میں دونوں ٹیمیں ورلڈ گروپ II پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں

مزید خبریں :