Time 15 ستمبر ، 2024
کھیل

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا
محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں،فوٹو: فائل

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

32 سالہ محمد عامر ان دنوں کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اینٹیگوا  اور  باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں بھونیشورکمار کا ریکارڈ  توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے  والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے  ساتھ پہلے اور  بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26  اوور کے ساتھ دوسرے نمبر  پر ہیں۔

مزید خبریں :