Time 16 ستمبر ، 2024
پاکستان

ڈہرکی کے مصور کا اپنےگم شدہ فن پارے ایک ڈرامےکے سین میں دیکھے جانےکا دعویٰ

ڈہرکی کے مصور کا اپنےگم شدہ  فن پارے  ایک ڈرامےکے سین میں دیکھے جانےکا دعویٰ
مصور کا کہنا ہے کہ فن پارے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: صفدر حسین فیس بک 

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے ایک مصور  نے  اپنے دوگم شدہ  فن پارے  ایک ڈرامے کے سین (منظر) میں دیکھے جانےکا دعویٰ کیا ہے۔

ڈہرکی کے مصور صفدر عرف سیفی سومرو کے مطابق سات سال قبل فن پارے کراچی میں نمائش کے لیے دیے تھے، نماش ختم ہونےکے بعد انتظامیہ سے فن پارے واپس مانگے تو بتایا گیا کہ فن پارے مل نہیں رہے۔

صفدر کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ دیگر فنکاروں کے فن پارے بھی اسی طرح گم ہوئے ہیں۔ مصور سیفی کے مطابق دیگر مصوروں کے فن پارے بھی گم ہونےکا بتایا گیا تھا اس لیے اس وقت رپورٹ درج نہیں کرائی، اب جب گمشدہ فن پارے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے کے سین میں دیکھے تو خوشگوار حیرت ہوئی اور دکھ بھی ہوا۔

انہوں نےکہا کہ فن پارے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :