Time 15 ستمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی
مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 105 رنز پر پویلین پہنچ گئی— فوٹو: پی سی بی

چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں مارخورز نے اسٹالینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کی، جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے 66 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 60ر نز بنائے، سلما ن علی آغا نے 72 گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیم 45 اوورز میں 231رنز پر آؤٹ ہوئی۔ جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں اسٹالینز کے بیٹر زاہد محمود اور سلمان آغا کی گھومتی گیندوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور صرف 105رنز پر پویلین پہنچ گئے۔

اسٹار بیٹر بابر اعظم 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زاہد محمود نے صرف 18 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سلمان علی آغا نے 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :