16 ستمبر ، 2024
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی فیس بڑھا دی گئی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی کی پرچی فیس 50 روہے کر دی ہے، پرچی فیس میں اضافے کی منظوری اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال چلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔